پی سی بی میں چیئرمین کے سوا کوئی پوسٹ قبول نہیں، شعیب اختر

لاہور، 5ستمبر, شعیب اختر پی سی بی میں چیئرمین کے سوا کسی عہدے پر کام کرنے کیلیے تیار نہیں۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ٹاپ پر رہنے کا خواب دیکھا ہے،بورڈ میں بھی کسی عہدے پر کام کیا تو وہ چیئرمین کا ہوگا،اگر میرا پالیسی بنانے میں کوئی کردار نہیں تو کسی بھی پوزیشن پر کام کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر میں چیئرمین ہوا تو اپنے سے بہتر ٹیم لائوں گا، بہتر چیف ایگزیکٹیو کا انتخاب کروں گا، پی سی بی کو ایک کارپوریشن کی طرح چلائوں گا، دنیا معیشت پر چلتی ہے، اسی انداز کا سسٹم لائیں تو معاملات آگے بڑھائے جا سکیں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے آل رائونڈرز اور اسپنرز ہیں،البتہ مڈل آرڈر میں مسائل ہیں،مجھے یقین ہے کہ گرین شرٹس بھارت کو شکست دینے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی جیت سکتے ہیں۔

Related Articles