مسجد حرام: دو سال کے وقفے کے بعد قرآنی تعلیم کے حلقوں کا دوبارہ آغاز

مکہ مکرمہ، 5ستمبر،حرمین شریفین کے امور کی جنر پریذیڈنسی کے زیر انتظام مسجد حرام میں ایک بار پھر قرآن کریم کی تعلیم کے حلقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ کرونا کی وبا کے سبب یہ سلسلہ تقریبا دو سال موقوف رہا۔ متعلقہ شعبے کے ڈائریکٹر جنرل غازی الذبیانی کے مطابق قرآنی حلقوں کے دوبارہ آغاز کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل درامد کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد حلقوں سے مستفید ہونے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ ادھر قرآنی حلقوں کے سربراہ بدر المحامدی نے واضح کیا ہے کہ قرآنی حلقوں کا انعقاد سہ پہر چار بجے سے شام آٹھ بجے تک ہو گا۔ نئی ترتیب کے مطابق ایک حلقے میں 8 سے زیادہ افراد شریک نہیں ہوں گے۔ ترکی میں اخوان کے چینلوں کو چور پڑگئے،ساڑھے تین لاکھ ڈالر کا سرقہ
تُرکی سے نشریات پیش کرنے والے اخوان چینل ”مکملین” کو چور پڑگئے۔ چور اگست کے مہینے میں براڈکاسٹروں اور سیٹلائٹ ورکرز کی تنخواہوں میں ساڑھے تین لاکھ ڈالر لے اڑے۔ ترک پولیس کی تحقیقات کے مطابق پتہ چلا ہے کہ چوروں نے اگست کے مہینے کی ملازمین کی تنخواہیں چوری کیں۔ یہ تنخواہیں آج اتوار کو تقسیم ہونے والی تھیں۔ ترک پولیس نے خفیہ کیمروں کی فوٹیجز کی مدد سے چوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ چوروں نے کارروائی سے قبل کیمرے بند کردیے تھے۔ جس سے ظاہرہوتا ہے کہ چور چینل کیملازمین سے ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس حادثے کے مرتکب سیٹلائٹ چینل میں کام کرنے والے دو ملازمین شام سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا تعلق اخوان سے ہے اور وہ الیکٹریشن اور بوفے ورکر ہیں۔ پوچھ گچھ کیدوران انہوں نے پولیس کے سامنے رقم چوری کرنے کا اعتراف کیا پولیس کو بتایا کہ انہوں نے رقم کہاں چھپا رکھی ہے۔ اخوان کے ایک دوسرے چینل ”وطن” کو جو استنبول سے نشریات کرتا ہے کو بھی دو سال قبل چوری اور غبن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چینل کے ڈائریکٹر علی سعد طحہ اللبان اور اس کے ساتھ دیگرملازمین پر اس چوری کا الزام عاید کیا گیا۔ تاہم جماعت کی سینیر قیادت نے اس معاملے کودبا دیاتھا۔

 

Related Articles