شیئر بازار میں زبردست اچھال

ممبئی،  ان لاک کے تحت معاشی سرگرمیوں میں مزید نرمی کی وجہ سے جمعرات کو گھریلو شیئر بازار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی- بی ایس ای سنیکس 342.27 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38،410.20 پوائنٹس پر کھلا اور کاروبار کے پہلے گھنٹے میں 540 پوائنٹس سے زیادہ بڑھ کر 38،609.19 پر آگیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 116.90 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 11،364.45 پر کھلا اور 150 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 11،398.95 تک پہنچ گیا۔
بڑی کمپنیوں کے مقابلے درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں کی خریداری کم رہی۔ تھیٹر کھولنے کی اجازت کے سبب ریئلٹی شعبے میں کمپنیوں کی جانب سے کافی خریداری ہوئی۔ نیز ، سرمایہ کاروں نے بینکاری اور فنانس کمپنیوں پر اعتماد ظاہر کیا۔
سینسیکس کمپنیوں میں بجاج آٹو کے اسٹاک میں سات فیصد کا اضافہ ہوا۔ ایچ ڈی ایف سی ، آئی سی آئی سی آئی بینک ، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایکسس بینک اور ریلائنس انڈسٹریز کے حصص میں بھی اضافہ ہوا۔ انڈس انڈ بینک میں تقریبا پانچ فیصد کا اضافہ ہوا۔ او این جی سی اور این ٹی پی سی پردباؤ رہا۔
خبر لکھنے کے وقت سینسیکس 510.17 پوائنٹس یعنی 1.37 فیصد 38،578.10 پوائنٹس پر تھا اور نفٹی 142.55 پوائنٹس یعنی 1.27 فیصد اضافے کے ساتھ 11،390.10 پوائنٹس پر رہا۔

Related Articles