زرعی اصلاحات سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا: پیوش گوئل
نئی دہلی، کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے زرعی اصلاحات کو انقلاب قرار دیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں ترقی کے نئے راستے کھلیں گے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
مسٹر گوئل نے تلنگانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیڈریشن کی کانفرس ’نیا عالمی بندوبست۔ آتم نربھر بھارت‘ سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی اصلاحات سے نظام میں مکمل تبدیلی آئے گی۔ اس سےت زراعت کی تاریخ بدل جائے گی۔ اس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور کسانوں کی آمنی بڑھے گی۔ زراعت میں نجی سرمایہ آئے گا اور نئے راستے کھلیں گے۔ کسانوں کو اپنی پیداوار کم از کم امدادی قیمتپر فروخت کرنے کے علاوہ کھلے بازار کا متبادل بھی دستیاب ہوگا۔
آتم نربھر بھارت ابھیان کی وضاحت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس سے ہندوستانی زرعی بازار کو عالمی بازار سے مربوط کرنے میں مدد ملے گی۔ کسانوں کو بہتر تکنیک دستیاب ہوگی اور بہتر فصل ہوسکے گی۔ انہوں ے کہا کہ صنعت کاروں اور کاروباریوں کو ہندوستانی معیشت میں تبدیلی کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کے تعاون سے مرکزی حکومت صنعتی صلاحیت میں اضافہ کی سمت میں کام کر رہی ہے.