سپریم کورٹ نے یو پی ایس سی کے پرائمری امتحانات ملتوی کرنے سے انکار کردیا
نئی دہلی، سپریم کورٹ نے کورونا وبا کی وجہ سے تاخیر سے منعقد ہورہے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے پرائمری امتحانات کو چار اکتوبر سے مزید آگے بڑھانے سے بدھ کو انکار کردیا۔
جسٹس اے ایم کھانولکر کی صدارت والی بنچ نے کمیشن کی جانب سے دی گئی دلیلوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یو پی ایس سی کے پرائمری امتحانات کے 20 امیدواروں کی جانب سے دائرعذرداری خارج کردی۔
کمیشن نے دلیل دی تھی کہ اب امتحانات ملتوی کرنے کا اثر اگلے سال کے امتحانات پر بھی پڑے گا۔ اتنا ہی نہیں اس امتحانات کے انعقاد کی ساری تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور اب اسے مزید ملتوی کیا گیا تو کمیشن کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔
کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امتحانات امیدواروں کی صحت کی سلامتی کے لئے سبھی مناسب طریقے اپنائے گئے ہیں۔ بنچ نے کہا ہے کہ حال کے دنوں میں مختلف مسابقتی امتحانت کے کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ان امتحانات کے انعقاد میں مرکزی وزارت داخلہ کی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کا بہتر طریقے سے استعمال کیا گیا۔
عدالت نے حالانکہ واضح کیا ہے کہ کورونا سے متاثر امیدواروں کو کسی بھی حال میں امتحانات مراکز میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، کیونکہ اس سے دوسرے امیدواروں تک انفیکشن پہنچ سکتا ہے۔