شروعاتی کاروبار میں 400 پوائنٹس سینسیکس میں اضافہ

ممبئی، ملک میں کووِڈ۔19 کے نئے کیسز میں کمی آنے اور بیرون ملک سے ملے مثبت اشاروں کی بدولت گھریلو شیئر بازاروں میں آج ایک فیصد سے زیادہ کی ابتدائی تیزی تھی۔
بی ایس ای کا سینسیکس 367.59 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 37,756.25 پوائنٹس پر کھلا اور تقریباً 422 پوائنٹس چڑھتا ہوا 37,810.37 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 90.60 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 11,140.85 پوائنٹس پر کھلا اور تقریباً 128 پوائنٹس کی سبقت سے 11,177.95 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خیرداری مزید تیز تھی۔ آئی ٹی، ٹیک اور ٹیلی کام گروپس کے علاوہ دیگر تمام گروپس میں خریداری حاوی تھی۔ سینسیکس میں او این جی سی کا شیئر پانچ فیصد، بجاج فائینانس کا ساڑھے تین فیصد اور این ٹی پی سی میں تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ رہا۔ انفوسس، ٹی سی ایس اور بھارتی ایئرٹیل میں گرواٹ رہی۔
خبر لکھے جانے تک سینسیکس 353.13 پوائنٹس یعنی 0.94 فیصد بڑھ کر 37,741.79 پوائنٹس پر اور نفٹی 109 پوائنٹس یعنی 0.99 فیصد کے اضافے کے ساتھ 11,159.25 پوائنٹس پر تھا۔
ملک میں کووِڈ۔19 کے نئے کیسز میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری گراوٹ سے معیشت کے سلسلے میں سرمایہ کاروں میں اعتماد گہرا ہوا ہے۔ اس کا اثر گھریلو شیئر بازاروں میں واضح طور پر دیکھا گیا۔ دیگر ایشیائی بازاروں میں ابتدائی تیزی سے بھی سرمایہ کاری کا نظریہ مضبوط ہوا ہے۔

Related Articles