زرعی اصلاحات سے متعلق ایکٹوں کو صدر کی منظوری

نئی دہلی، کسانوں اور اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے درمیان صدر رامناتھ کووند نے زرعی اصلاحات سے متعلق ایکٹوں کو اتوار کو منظوری دے دی۔
صدر کے دستخط کے ساتھ ہی زرعی اصلاحات سے متعلق ایکٹ۔’فارمرس پروڈیوس ٹریڈ اینڈ کامر س (پروموشن اینڈ فیسی لیٹیشن) ایکٹ۔2020اور فارمرس (امپاورمنٹ اینڈ پروٹیکشن) اگریمنٹ آن پرائس ایشیورنس اینڈ فارم سروسز ایکٹ۔2020‘ ملک میں نافذ ہوگئے۔
ان دونوں بلوں کو لوک سبھا میں 17 ستمبر کو اور راجیہ سبھا میں 20ستمبر کو منظور کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان ایکٹوں کو صدر کی مہر کے لئے ان کے پاس بھیجا گیا تھا۔
ان ایکٹوں میں کسانوں کو منڈی سے باہر کہیں بھی من مانی قیمت پر اپنی فصلوں کو فروخت کرنے کی آزادی دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانٹریکٹ فارمنگ کا التزام کیا گیا ہے۔ اس سے زیادہ قیمت ملنے والی فصلوں کی کھیتی میں اضافہ ہوگا اور جدید زرعی تکنالوجی کوفروغ مل سکے گا۔
صدر نے ضروری اشیا (ترمیم) ایکٹ 2020 اور جموں وکشمیر سرکاری زبان ایکٹ کو بھی منظوری دے دی ہے۔

Related Articles