شوسینا سے ہاتھ ملانے کا کوئ سوال ہی پیدا نہیں ہوتاہے فڑنویس

ممبی، مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی دیویندرفڈنویس نے آج کہا کہ بی جے پی کا شیوسینا سے ہاتھ ملانے کا
کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا نیز ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت والی ریاستی حکومت کو گرانے کا بی جے پی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ، فڈنویس نے دعویٰ کیا کہ ریاست کی عوام شیوسینا کی زیرقیادت مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کی کارکردگی سے "ناخوش” ہیں اور یہ "اس کی اپنی کارکردگیوں کے سبب ہی منہدم ہوجائیں گے”۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں شیوسینا لیڑر سنجے راوت سے انکی ملاقات کا ریاست کے سیاسی ماحول سے کوئ لینا دینا نہی ہے البتہ سنجے راوت ان سے سامنا اخبار کے لئے انٹرویو لینا چاہتے تہے جسکے لئے انہوں نے مشروط حامی بھرئ ہے اور یہ شرط رکھی ھیکہ ان کا انٹرویو من وعن شائع کیا جائے اس میں کوئ کانٹ جھانٹ نہ کی جائے

Related Articles