حکومت لداخ کے عوام کے مفادات کا تحفظ کرے گی : شاہ

نئی دہلی، حکومت نے کہا ہے کہ وہ لداخ کے عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے اور وہاں کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کی بنیاد پر فیصلے کئے جائیں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ان سے ملنے آئے لہیہ اور لداخ کے ایک وفد کو یہ یقین دہانی کرائی ۔ وفد میں لداخ کے لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ تھکسے رنپوچے ، تھپسن چیوانگ اور جموں و کشمیر میں وزیررہے چکے چیرنگ دورجے شامل تھے ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی اور وزیر مملکت برائے کھیل کرن رجیجو بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وفد کو حکومت کی طرف سے یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ زبان ، آبادیات ، عقائد ، زمین اور ملازمت سے متعلق تمام معاملات پر مثبت توجہ دی جائے گی ۔ یہ بھی کہا گیا کہ ’’چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظ کے لئے پیپلز مومنٹ ‘‘ کے زیراہتمام لہیہ اور کارگل اضلاع کے ایک بڑے لداخی وفد اور وزارت داخلہ کے مابین بات چیت لداخ خود مختار ہل ترقیاتی کونسل لہیہ انتخابات کے اختتام کے 15 دن بعد شروع ہوگی ۔ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ لہیہ اور کارگل کے نمائندوں کی مشاورت سے ہی لیا جائے گا۔

Related Articles