وزیراعلیٰ نے طبی اداروں کو ورچوئل آئی سی یوسے جوڑنے کی کارروائی کی ہدایت دی

اسمارٹ سٹی اسکیم اور امرت یوجنا کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے

            لکھنؤ:اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے طبی اداروں کو ورچوئل آئی سی یوسے جوڑنے کی کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تکنیک پر مبنی نظام کو اپناکرقابل اور تجربہ کار معالجین  کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ سنگین امراض کا بہتر علاج یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سبھی اضلاع میں وینٹی لیٹر / ایچ ایف این سی (ہائی فلو نیزل کینولا) کو فعال بنائے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلی آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران یومیہ اوسطاً100 یا اس سے زیادہ کووڈ 19 کے کیسیز ملے ہیں ایسے اضلاع میں انفکشن پر قابو پانے کے لئے ایک موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سکریٹری، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم سمیت طبی ماہرین سے صلاح مشورے کرتے ہوئے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے۔ ان اضلاع میں نوڈل افسر نامزد کئے جائیں۔ ہر نوڈل افسر کے ساتھ اسپیشل سکریٹری لیول کا افسر بھی تعینات ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ زیادہ سے زیادہ کانٹریکٹ ٹریسنگ کرتے ہوئے کورونا کے پھیلاؤ پر موثر روک لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی رسک گروپ کی نشاندہی کرتے ہوئے میڈیکل ٹیسٹنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ کووڈ19 کے یومیہ ٹیسٹ کا ایک تہائی حصہ آر ٹی پی سی آر کے ذریعہ کیا جائے اور بقیہ ٹیسٹ رپیڈاینٹی جن ٹیسٹ کے ذریعے کیا جائے۔ انہوں نے ایل 2 اور ایل3 کووڈ اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوشل ڈسٹنسنگ اور ماسک کے استعمال کے سلسلے میںانفورسمنٹ کارووائی پوری سرگرمی سے انجام دیا جائے۔ ضرورت کے مطابق مائیکروکنٹین منٹ زون قائم کیے جائیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پبلک ایڈریس سسٹم پوری طرح متحرک رہے اور ان لوگوں کے ذریعے کورونا کی حفاظت اور ٹریفک کی حفاظت کے بارے میں بیدار کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ19 سے متعلق علاج ، ٹیسٹنگ کٹ اور ادویات ،تحفظ میں استعمال ہونے والی اشیاء جیسے ماسک ، دستانے ، پی پی ای کٹ اور سینٹائزر وغیرہ کے لئے وافر اور بہتر انتظام کیا جائے۔ محکمہ صحت کے ذریعہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آنے والے وقت کی ضروریات کے مطابق سبھی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے صفائی اورسینٹائزیشن کے کام کو مسلسل کرنے پر زور دیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آنے والے تہواروں کے مدنظر لوگوں کو کووڈ19 سے بچاؤ کے بارے میں خصوصی طور سے آگاہ کیا جائے۔ گھروں میں ہی تہوار منایا جائے۔ کوئی عوامی تقریب کا اہتمام نہ کیا جائے۔ کووڈ19 کے پروٹوکول پر پوری طرح عمل اور تہواروں کو منانے میںسوشل ڈسٹنسنگ اپنانے کے سلسلہ میں لوگوں کوجانکاری دی جائے۔
وزیر اعلی نے اسمارٹ سٹی اسکیم اور امرت اسکیم کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ذریعہ اعلان کردہ خصوصی معاشی پیکیج کا پورا فائدہ حاصل کرنے کے لئے منصوبہ بند طریقہ سے کارروائی کی جائے۔ زیادہ سے زیادہ کامگاروں ،اسٹریٹ وینڈروں کو قرض فراہم کرکے مستفیدکیا جائے۔ ایم ایس ایم ای یونٹ کو پیکیج کے ذریعے موثرطریقہ سے قرض فراہم کرانے  کی کارروائی موثر طریقہ سے کی جائے۔
اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری  جناب آر کے تیواری ، کمشنر انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر برائے زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ و اطلاعات جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہتیش سی اوستھی ،ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج و دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ،ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دویش چترویدی، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار،پرنسپل سکریٹری صحت جناب آلوک کمار ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭
 سلیم احمد؍سید نازش احمد

Related Articles