پہلوانوں کی حمایت میں جنتر منتر پر کھاپوں کی پنچایت
نئی دہلی، مئی۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی حمایت میں مزید حکمت عملی بنانے کے لیے اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب کے کھاپ پنچایت لیڈران یہاں جنتر منتر پر میٹنگ کر رہے ہیں۔کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے اتوار کو جنتر منتر پہنچ کر کہا کہ کھاپ کے لیڈر یہاں میٹنگ کریں گے اور آگے کی منصوبہ بندی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ “برج بھوشن شرن سنگھ کو اس معاملے میں گرفتار کیا جانا چاہئے۔ مزید حکمت عملی اور فیصلے کھاپ پنچایتوں کے رہنماؤں کی میٹنگ کے بعد بتائے جائیں گے۔‘‘دہلی میں کھاپ پنچایتوں کے انعقاد کے پیش نظر دارالحکومت کے ساتھ تمام سرحدوں پر سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں اور بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا دھرنے پر بیٹھے ریسلر ونیش پھوگاٹ نے کھلاڑیوں کی حمایت میں کینڈل مارچ نکالنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ "آج شام سات بجے تمام اہل وطن سے اپیل ہے کہ وہ ہندوستان کی بیٹیوں کے لیے انصاف کی اس لڑائی میں مل کر پورے ملک میں کینڈل مارچ نکالیں۔‘‘