منسکھ مانڈویا نے ملک بھر میں 100 صحت مند اور صحت بخش فوڈ اسٹریٹ تیار کرنے کے لیے ‘فوڈ اسٹریٹ پروجیکٹ’ کا جائزہ لیا

نئی دہلی، مئی۔صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے وزارت صحت اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا(ایف ایس ایس اے آئی) کے سینئر افسران کے ساتھ ملک بھر میں 100 صحت مند اور صحت بخش فوڈ اسٹریٹ تیار کرنے کے لیے‘ اسٹریٹ پروجیکٹ’ کا جائزہ لیا۔ اس پروجیکٹ کا مقصد خوراک کے کاروبار اور کمیونٹی کے اراکین کے درمیان محفوظ اور صحت مند کھانے کے طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اس طرح خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو کم کرنا اور صحت کے مجموعی نتائج کو بھی بہتر بنانا ہے۔فوڈ اسٹریٹس کو فعال کرنے کے لیے، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کا قومی صحت مشن(این ایچ ایم) پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ہر فی فوڈ اسٹریٹ کو1 کروڑ روپے کی امداد فراہم کرے گا۔ تاکہ ملک بھر میں مختلف مقامات پر اس طرح 100فوڈ اسٹریٹ کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ یہ امداد اس شرط کے ساتھ 60:40 یا 90:10 کے تناسب سے دی جائے گی، کہ ان فوڈ اسٹریٹ کی برانڈنگ ایف ایس ایس اے آئی کے رہنما خطوط کے مطابق کی جائے گی۔ مالی امداد پینے کے صاف پانی ،ہاتھ دھونے، بیت الخلا کی سہولیات، عام جگہوں پر ٹائلڈ فلورننگ، مناسب مائع اور ٹھوس فضلہ کو ٹھکانے لگانے، کوڑے دان کی فراہمی، بل بورڈز کا استعمال، اگواڑے کی تیاری اور مستقل نوعیت کے نشانات مشترکہ اسٹوریج کی جگہ ، روشنی، تجارت ، برانڈنگ کے مخصوص طرز کے خصوصی کارٹس، جیسی سرگرمیوں کے لیے فراہم کی جائے گی۔ اس پہل کو ایف ایس ایس اے آئی کی تکنیکی مدد کے علاوہ مکانات اور شہری امور کے وزارت کے ساتھ مل کر این ایچ ایم کے ذریعے نافذ کیاجائے گا۔تکنیکی مدد میں فوڈ اسٹریٹس کی ڈیزائننگ، ایس او پی کی تیاری اور ہیزرڈ اینالیسس اینڈ کریٹیکل کنٹرول پوائنٹس (ایچ اے سی سی پی) پروٹوکول کے تحت تربیت فراہم کرنے میں مدد شامل اسٹریٹ فوڈ ہندوستانی فوڈ کلچر کا ایک لازمی حصہ رہا ہے اور ہندوستانی فوڈ معیشت کو برقرار رکھنے اور اس کی تشکیل میں اس نے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ یہ لاکھوں ہندوستانیوں کے لیے نہ صرف سستی اور لذیذ کھانے کا ایک ذریعہ ہے بلکہ ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی ایک بڑا حصہ دار ہے۔ تیزی سے شہری کاری کے ساتھ، اسٹریٹ فوڈ ہبس نے کھانے تک آسانی سے رسائی حاصل کی ہے لیکن ان مراکز میں خوراک کی حفاظت اور حفظان صحت تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے فوڈ اسٹریٹ ہبس کے لیے حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی کے معیار کے پروٹوکول کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات میں ایٹ رائٹ انڈیا تحریک کے کلین اسٹریٹ فوڈ ہب اقدام کے تحت فوڈ ہینڈلرز کی تربیت، تیسرے فریق کے آزاد آڈٹ اور سرٹیفیکیشن شامل ہیں۔

Related Articles