امبیڈکر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کے خلاف تھے: سرما

بنگلورو، مئی۔آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے بدھ کے روز کرناٹک انتخابات میں کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کے خلاف تھے اور پھر بھی کانگریس پارٹی مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لیے پرعزم ہے۔ مسٹر شرما نے کہا، ‘بابا صاحب امبیڈکر نے کہا تھا کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جا سکتا۔ یہ ہمارے آئین کی بنیاد ہے لیکن آج کانگریس مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کی بات کر رہی کانگریس کے منشور کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سب سے پرانی پارٹی کا انتخابی دستاویز پیپلز فرنٹ آف انڈیا اور کچھ بنیاد پرست مسلم تنظیموں کے منشور سے مشابہت رکھتا وزیر اعلیٰ نے کہا، “پی ایف آئی پر پہلے ہی پابندی ہے۔ سدارامیا حکومت نے اپنے دور اقتدار میں پی ایف آئی کے خلاف مقدمات واپس لے لیے۔ اسی لیے وہ (کانگریس) مسلمانوں کو خوش کرنے کے لیے پی ایف آئی اور بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ملک میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ پر مسٹر سرما نے کہا کہ یہ جنوبی ریاست میں مسلم خواتین کے لیے صنفی انصاف اور مساوی حقوق کی ضمانت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک بی جے پی اپنے کام کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور پورے ملک میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے لئے ملک گیر مطالبہ شروع کرے گی۔کانگریس پارٹی نے تاہم منگل کو کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے منشور میں کہا کہ وہ بجرنگ دل، پی ایف آئی اور دیگر تنظیموں کے ساتھ قانون کے مطابق فیصلہ کن کارروائی کرے گی۔

Related Articles