کندھے کی انجری کے باعث انادکٹ آئی پی ایل سے باہر
لکھنؤ، مئی۔لکھنؤ سپر جائنٹس کے تیز گیند باز جے دیو انادکٹ بائیں کندھے کی چوٹ کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے آئندہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ای ایس پی این کرک انفو کی طرف سے بدھ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، سپر جائنٹس نے بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم سے مشاورت کے بعد انادکٹ کو ریلیز کر دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اتوار کو نیٹ میں پریکٹس سیشن کے دوران، انادکٹ نیٹ اوپر رکھنے والی رسی میں پیر پھنسنے سے گر گئے جس سے ان کے کندھے میں چوٹ آئی تھی۔توقع ہے کہ 7 جون کو ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل سے قبل انادکٹ فٹ ہو جائیں گے، جہاں ہندوستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔رپورٹس کے مطابق، انادکٹ ڈبلیو ٹی سی فائنل سے پہلے فٹ ہونے کے لئے ممبئی میں اپنے کندھے کی جانچ کرائیں گے، جس کے بعد وہ بحالی کے عمل سے گزرنے کے لیے بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی روانہ ہوں گے۔انادکٹ نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں تین میچ کھیل کرکوئی وکٹ نہیں لیا ہے۔کندھے کی انجری کے باعث انادکٹ آئی پی ایل سے باہر
لکھنؤ، مئی۔لکھنؤ سپر جائنٹس کے تیز گیند باز جے دیو انادکٹ بائیں کندھے کی چوٹ کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے آئندہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ای ایس پی این کرک انفو کی طرف سے بدھ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، سپر جائنٹس نے بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم سے مشاورت کے بعد انادکٹ کو ریلیز کر دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اتوار کو نیٹ میں پریکٹس سیشن کے دوران، انادکٹ نیٹ اوپر رکھنے والی رسی میں پیر پھنسنے سے گر گئے جس سے ان کے کندھے میں چوٹ آئی تھی۔توقع ہے کہ 7 جون کو ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل سے قبل انادکٹ فٹ ہو جائیں گے، جہاں ہندوستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔رپورٹس کے مطابق، انادکٹ ڈبلیو ٹی سی فائنل سے پہلے فٹ ہونے کے لئے ممبئی میں اپنے کندھے کی جانچ کرائیں گے، جس کے بعد وہ بحالی کے عمل سے گزرنے کے لیے بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی روانہ ہوں گے۔انادکٹ نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں تین میچ کھیل کرکوئی وکٹ نہیں لیا ہے۔