سی اے اے ہندو بنگالیوں کی شہریت کے مسئلے کا واحد حل ہے: آسام کے وزیراعلیٰ

گوہاٹی، مئی۔وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا ہے کہ صرف شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ سے ہی ہندو بنگالیوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات آسام کانگریس کے رہنما دیببرتا سائکیا کو نشانہ بناتے ہوئے کہی، جنہوں نے گزشتہ دنوں ادلگوری اور تمول پور اضلاع میں بڑی تعداد میں ہندو خاندانوں کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے نوٹس موصول ہونے کے معاملے پر بی جے پی پر حملہ کیا تھا۔ سائکیا نے کہا کہ بی جے پی ہر الیکشن میں ہندو خاندانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی مہم چلاتی ہے، لیکن آسام میں اس کمیونٹی کے لوگوں کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے "ہراساں” کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں، ادلگوری اور تمول پور میں کئی خاندانوں کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ سائکیا کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے اتوار کو کہا، سی اے اے ہی ان مسائل کا واحد حل ہے۔ جب تک اس پر عمل نہیں ہوتا، ہمارے پاس ہندو بنگالی عوام کو شہریت کے حوالے سے درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لیے کوئی دوسرا نظام نہیں ہے۔ انہوں نے سی اے اے کے معاملے پر میڈیا والوں پر بھی تنقید کی۔ شرما نے کہا، جب ہم سی اے اے پر زور دیتے ہیں تو میڈیا ہم پر حملہ کرتا رہتا ہے۔

Related Articles