نیٹ فلکس پر شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی پہلی جھلک پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

لندن،اپریل۔اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر سیریز ’دا کراؤن‘ کے چھٹے سیزن میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان تصاویر پر دلچسپ تبصرے بھی کرنا شروع کردیے۔ دا کراؤن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہی سیریز میں ان کرداروں کی ایک جھلک کی تصاویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شیئر کی گئیں۔اس پوسٹ کے تحریر کیا گیا کہ "دا کراؤن کے چھٹے اور آخری سیزن میں شہزادہ ولیم (ایڈ میک وے) اور کیٹ مڈلٹن (میگ بیلامی) کی پہلی جھلک یہ ہے، سیزن رواں سال ریلیز ہوگا۔”اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ان میں پردے کے پیچھے کے کچھ مناظر بھی موجود ہیں۔ پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں نے اسے پسند کیا اور کہا کہ یہ کردار بالکل اصلی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ لگ رہے ہیں۔

Related Articles