وائی ٹونٹی مندوبین عالمی مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوششیں کریں : مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر

لہیہ،اپریل۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے لہیہ میں وائی ٹونٹی پری سمٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر اطلاعات و نشرعات کے مرکزی وزیر نے مندوبین پر زور دیا کہ وہ عالمی مسائل کے حل کی خاطر بھر پور کوششیں کریں۔اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے لہیہ لداخ میں وائی ٹونٹی پری سمٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی وزیر نے وائی ٹونٹی کے مندوبین ، مہمانوں و مقامی نوجوانوں سے خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ اب تک 41 شہروں میں ایک سو جی ٹونٹی اجلاس منعقد ہوئے اور 110ممالک کے بارہ ہزار مندوبین جی ٹونٹی میں شرکت کر چکے ہیں۔ان کے مطابق ہندوستان کی نو ریاستوں اور یوٹیز میں وائی ٹونٹی میٹنگز اور مشاورت کا اہتمام کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوانوں کی ابتک کی سب سے بڑی شرکت کوبھی یقینی بنایا گیا ہے۔اطلاعات و نشروعات کے مرکزی وزیر نے بتایا کہ جی ٹونٹی اجلاس کو کامیاب بنانے کی خاطر مرکزی حکومت نے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے ہیں۔اس موقع پر مرکزی وزیر نے بین الاقوامی مندوبین پر زور دیا کہ وہ عالمی مسائل کے حل کی خاطر بھر پور کوششیں کریں۔بین الاقوامی مندوبین نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ لداخ میں جی ٹونٹی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ یہاں پر بین الاقوامی اجلاس میں شرکت سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔انہوں نے کہاکہ اجلاس کے دوران صحت ، نوجوان کے مستقبل ، ماحولیاتی تبدیلی کے علاوہ بہت سارے ایشوز پر گفت وشنید ہوئی۔لداخ کے ممبر پارلیمنٹ نے کہاکہ بین الاقوامی مندوبین کو لداخ کے کلچر کے بارے میں پتہ چلا۔ان کا کہنا تھا کہ یہی ڈیلی گیٹ بین الاقوامی سطح پر اب لداخ کی خوبصورتی کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں گے اس سے بڑی خوشی ہمارے لئے اور کیا ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لداخ کی انتظامیہ اور یہاں کے لوگوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی خاطر دن رات ایک کیا ۔

Related Articles