ارجن کو میرا بنایا ہوا کھانا پسند ہے: ملائکہ اروڑہ
ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑہ اور اداکار ارجن کپور گزشتہ کچھ سال سے اپنے قریبی تعلقات کی وجہ سے مسلسل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ملائکہ اروڑہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ارجن کپور کو چائے بنانا بھی نہیں آتی، اس لیے میں اْنہیں کبھی کھانا پکانے کا کہنے کی غلطی نہیں کروں گی۔اْنہوں نے بتایا کہ مجھے کھانا بنانا پسند ہے اور ارجن کو میرا بنایا ہوا کھانا اچھا لگتا ہے۔کچھ دن پہلیملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور چھٹیاں گزارنے کے لیے آسٹریا کے شہر سالزبرگ گئے تھے۔ یاد رہے کہ یہ جوڑی 2019ء میں اپنے قریبی تعلقات کو منظرِ عام پر لائی تھی، جس کے بعد اب مداحوں کو انہیں جلد شادی کے بندھن میں بندھتے دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔کام کے حوالے سے بات کی جائے تو ارجن کپور کو آخری بار تبو اور نصیر الدین شاہ کے ساتھ اسکرین پر فلم ’کتے‘ میں دیکھا گیا تھا جبکہ ملائکہ اروڑہ حال ہی میں گلوکار گورو رندھاوا کی میوزِک ویڈیو ’تیرا کی خیال‘ میں نظر آئیں۔