شاہ رخ خان کی فلم ڈانکی کی پہلی جھلک جاری

ممبئی، اپریل۔بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ڈنکی کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ فلم ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کی آنے والی فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان اور تاپسی پنو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی کا پہلا لک سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی ایک ہی فریم میں نظر آ رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کو سبز ٹی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جب وہ کندھے پر ایک بیگ اٹھائے ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم ڈنکی ایسے تارکین وطن پر مبنی کہانی ہے جو امریکہ یا کینیڈا شفٹ ہونا چاہتے ہیں۔ فلم ‘ڈنکی رواں سال دسمبر میں ریلیز ہو سکتی ہے۔

Related Articles