حکومت نے ربیع کی چھ فصلوں کی ایم ایس پی میں اضافہ کیا

نئی دہلی، حکومت نے آئندہ موسم کے لئے ربیع کی چھ فصلوں کے کم از کم سہاراقیمت (ایم ایس پی) میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی۔(سی سی ای اے) کی آج یہاں میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
پارلیمنٹ سے زرعی اصلاحات سے متعلق دو بلوں ’فارمرس پروڈیوس ٹریڈ اینڈ کامرس (پروموشن اینڈ فیسی لٹیشن) بل۔2020اور فامرس (امپاورمنٹ اینڈ پروٹیکشن) ایگریمنٹ آن پرائس ایشیورنس اینڈ فارم سروسز بل۔2020‘ پاس ہونے کے بعد کئے اس فیصلہ کے بارے میں زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھا میں اس کی اطلاع دی۔
مسٹر تومر نے کہاکہ ربیع بوائی سے پہلے ہی حکومت نے گیہوں کی ایم ایس پی پچاس روپے بڑھاکر 1975روپے فی کوئنٹل، چنا کا ایم ایس پی 225روپے بڑھا کر 5100روپے فی کوئنٹل، مسور کی ایم ایس پی 300روپے بڑھاکر 5100روپے فی کوئنٹل، سرسوں کی ایم ایس پی 225روپے بڑھاکر 4650روپے فی کوئنٹل، جو کی ایم ایس پی 75روپے بڑھاکر 1600روپے فی کوئنٹل اور کسمبھ کی ایم ایس پی 112روپے بڑھاکر 5327روپے فی کوئنٹل کی گئی ہے۔

Related Articles