آپریشن کاویری: سوڈان سے تقریباً 1100 ہندوستانیوں کو نکالا گیا

نئی دہلی، اپریل۔ہندوستان نے آپریشن کاویری کے تحت اب تک ہندوستانی بحریہ کے جہازوں اور فضائیہ کے طیاروں کے ذریعہ تشدد سے متاثرہ سوڈان سے تقریباً 1100 شہریوں کو نکالا ہے۔ہندوستانی فضائیہ کا ایک سی 130 جے طیارہ 128 ہندوستانیوں کو لے کر جدہ پہنچا، جبکہ آئی این ایس تیغ رات سوڈان بندرگاہ سے 297 مسافروں کو لے کر روانہ ہوا جس میں ہندوستانیوں کا پانچواں بیچ بھی شامل تھا۔ امور خارجہ کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن، جو اس وقت جدہ میں ہیں، نے ٹویٹ کیا، یہ یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جدہ پہنچنے والے تمام ہندوستانیوں کو جلد از جلد ہندوستان واپس بھیج دیا جائے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ٹویٹ کیا، چوتھی آئی اے ایف سی 130 جے پرواز 128 مسافروں کے ساتھ سوڈان سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی۔ آپریشن کاویری کے تحت سوڈان سے نکالے جانے والے ہندوستانیوں کا یہ چھٹا بیچ ہے۔ اس کے بعد سوڈان سے اب تک مجموعی طور پر 1100 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔دریں اثناء مسٹر مرلی دھرن نے خرطوم میں گولہ باری میں مارے گئے ہندوستانی شہری البرٹ آگسٹین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ فوری طور پر خاندان کے لیے کوچی پہنچنے کے لیے ٹکٹوں کا بندوبست کیا۔‘‘ انہوں نے ٹویٹ کیا، ’’خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ آپریشن کاویری اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہم ان تمام ہندوستانیوں کو نہیں بچالیتے جو گھر واپس آنا چاہتے ہیں۔

Related Articles