شیوراج آج کرنا ٹک میں انتخابی دورے پر رہیں گے

بھوپال،بنگلورو،اپریل۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج چوہان آج کرناٹک کے انتخابی دورے پر رہیں گے۔مسٹر چوہان اس دوران تین اسمبلی سیٹوں پر تشہیر کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان چکوڈی میں پہلا اجلاس کریں گے، جہاں کرناٹک کے وزیر اعلی بسوراج بومئی بھی موجود رہیں گے۔ وہ چکوڈی ضلع کی ہکیری اسمبلی علاقہ سے امیدوار نکھل کٹی کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔اس کے بعد بیل گاوی کی رام درگا اسمبلی سے امیدوار چکاریونا کے حق میں عوام سے خطاب کریں گے۔ آخر میں اسی ضلع کے گیکک سیٹ کے امیدوار رمیش جارکی ہولی کے حق میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔

Related Articles