صدر بائیڈن کا دوسری مدت کے لیے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان
واشنگٹن،اپریل۔امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے آئندہ برس شیڈول صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔صدر بائیڈن نے منگل کی صبح ایک تین منٹ کی ویڈیو میں اس اہم فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ووٹرز سے کہتے ہیں کہ اْنہیں اپنا کام ختم کرنے کے لیے مزید وقت دیں جو اْنہوں نے پہلی مدت کے لیے حلف اْٹھاتے وقت شروع کیا تھا۔صدر بائیڈن نیکہا ہم امریکہ کی روح کے تحفظ کی جنگ اب بھی لڑ رہے ہیں۔ ہم جس سوال کا سامنا کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ہمیں آنے والے برسوں میں زیادہ آزادی اور حقوق ملیں گے یا کم؟ صدر بائیڈن کے بقول، یہ مطمئن ہونے کا وقت نہیں، اسی لیے میں دوبارہ الیکشن لڑ رہا ہوں۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر بائیڈن نے منگل کی صبح ایک ویڈیو میں اپنے ووٹرز سے کہا کہ وہ اْنہیں اپنے اس کام کو ختم کرنے کے لیے مزید وقت دیں جو اْنہوں نے پہلی مدت کے لیے حلف اْٹھاتے وقت شروع کیا تھا۔ #Jo#JoeBiden #VOAUrdu pic.twitter.com/c6rFERGCETتین منٹ کی ویڈیو میں بائیڈن کے اعلان کے دوران اْن کے دور میں ہونے والی قانون سازی اور بڑے منصوبوں کے اعلان پر مبنی واقعات کی تصویری جھلکیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔صدر بائیڈن کے اس اعلان کے بعد یہ قیاس آرائیاں بھی دم توڑ گئی ہیں جن میں یہ کہا جا رہا تھا کہ شاید امریکہ کے معمر ترین صدر جو بائیڈن 2024 کے صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔صدر بائیڈن اگر دوسری مدت کے لیے بھی صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو چار سالہ مدت ختم ہونے پر اْن کی عمر 86 برس ہو گی۔ماہرین کے مطابق صدر بائیڈن اپنی پہلی مدت کے دوران اہم قانون سازی سمیت امریکی سیاست میں 50 برس کے تجربے کو اپنی بڑھتی عمر کے مقابلے میں اہم قرار دیتے ہیں۔اْنہیں دوسری مدت کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے میں بظاہر کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں۔ تاہم مبصرین کے مطابق قومی معاملات میں پائی جانے والی تقسیم میں صدارت برقرار رکھنے کے لیے اْنہیں سخت جدوجہد کرنا ہو گی۔دوسری مدت کے لیے انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق صدر بائیڈن کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چار برس قبل آج ہی کے دن 25 اپریل 2019 کو اْنہوں نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔صدر بائیڈن نے اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہنگامہ خیز دور میں قوم کی روح پر مرہم رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔خیال رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی 2024 کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ ٹرمپ نے گزشتہ برس نومبر میں یہ اعلان کیا تھا۔ ان کے علاوہ کئی اور رہنما بھی ری پبلکن پارٹی کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں۔