شیوراج نے کاشت کاری کے حوالے سے کمل ناتھ کو نشانہ بنایا

بھوپال، اپریل۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ پر نشانہ لگاتے ہوئے آج کہا کہ جس کا زراعت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، وہ کسانوں کے بارے میں کیسے جان سکتا ہے۔مسٹر چوہان نے یہاں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کانگریس لیڈر کسانوں کے نام پر ہائے ہائے ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف ریوا کی مثال دے رہے ہیں جہاں گندم کی پیداوار 4.5 گنا بڑھی ہے، جا کر دیکھ لیں۔ دھان کی پیداوار میں ساڑھے پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔ سرسوں کی پیداوار میں 35 گنا اضافہ ہوا ہے۔ مونگ کی پیداوار 7 گنا ہوگئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ کانگریس لیڈروں سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کانگریس، راجہ، نواب سب نے مل کر ساڑھے سات لاکھ ہیکٹر میں آپباشی کی اور یہ انہوں نے پچاس سالہ دور حکومت میں کیا۔ مسٹرچوہان نے کہا کہ ہم نے آبپاشی کا رقبہ بڑھاکر 45 لاکھ ہیکٹرکردیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور میں بجلی کی پیداوار 2900 میگاواٹ تھی، ہم نے 28 ہزار میگاواٹ پہنچادیا ہے۔مسٹرچوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش ترقی کے نئے نیا پیٹرن بنارہا ہے۔ اندور کو دیکھیں، کانگریس کے دور میں کیا تھا اور آج کیا ہے، بھوپال، جبل پور، گوالیار، ریوا، ساگر اور شہڈول کو بھی دیکھ لیجیئے، کانگریس کے وقت وہاں کیا تھا اور اب وہاں کتنی ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی توبھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں ہوتی ہے۔

Related Articles