کیدارناتھ دھام کے دروازے یاتریوں کے لیے کھول دیے گئے

کیدارناتھ دھام/دہرا دون، اپریل۔ اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع میں ہمالیہ کی پہاڑیوں پر واقع بھگوان شنکر کے پانچویں جیوترلنگ شری کیدارناتھ دھام کے دروازے منگل کو عقیدت مندوں کے لیے کھول دیے گئے۔صبح 5.00 بجے، آرمی بینڈ، روایتی پہاڑی ڈھول، د ماؤ کی تھاپ اور ویدک منتروں کے ساتھ ویدک روایت سے دروازے کھولنے کا عمل شروع ہوا ۔اس کے بعد 6.20 بجے دھام کے دروازے عقیدت مندوں کے لیے کھول دیے گئے۔ تقریباً 10,000 عقیدت مندوں نے اس مبارک موقع کو دیکھا۔ کیدارناتھ دھام میں پہلی پوجا وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کی گئی۔

Related Articles