نڈا، سدیپ بومئی کی نامزدگی سے پہلے ریلی میں شریک
ہبلی/شگاؤں، اپریل ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا اور کنڑ فلم اداکار کچا سدیپ نے کرناٹک کے آئندہ انتخاب کے لیے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے شیگاؤں اسمبلی حلقہ میں ایک بہت بڑی ریلی میں بدھ کو شرکت کی۔کانگریس نے مسٹر بومئی کے مقابل محمد یوسف ساونور کو میدان میں اتارا ہے۔ مسٹر بومئی شیگنگا سے 2008 سے مسلسل الیکشن جیت رہے ہیں۔ریلی میں مسٹر نڈا اور اسٹار پرچارک سدیپ کے ساتھ موجود پارٹی کارکن بھگوا ٹوپیاں اور کپڑے پہن کر بھگوا لہر میں تبدیل ہو گئے۔ مسٹر نڈا اور مستر سدیپ خصوصی طور پر تیار کی گئی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ انہوں نے بی جے پی کے جھنڈے بھی لہرائے اور مسٹر سدیپ نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کی حوصلہ افزائی ریلی کا آغاز بی جے پی لیڈروں نے سابق ریاست کٹور کی رانی چنما کے مجسمے پر پھول چڑھانے کے ساتھ کیا۔ جنہوں نے برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف مسلح مزاحمت کی قیادت کی قبل ازیں، مسٹر نڈا نے ہبلی میں ایم ایل اے اروند بیلڈ کے گھر پر بی جے پی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔اس موقع پر مسٹر نڈا نے کانگریس کو کمیشن خور، بدعنوانی اور مجرمانہ پارٹی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا مطلب کمیشن، بدعنوانی اور مجرمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں سب سے ترقی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کرنے آیا ہوں۔