وزیراعظم مودی ورلڈ بدھسٹ سمٹ سے خطاب کریں گے
نئی دہلی، اپریل ۔وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو عالمی بدھ سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کے تعاون سے وزارت ثقافت کی طرف سے یہاں 20 اور 21 اپریل کو دو روزہ سربراہی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ ورلڈ بدھسٹ سمٹ کا موضوع عصری چیلنجز کا جواب: فلسفیانہ انداز میں ہے۔یہ سربراہی اجلاس بدھ مت اور آفاقی خدشات کے حوالے سے عالمی بدھ قیادت اور اسکالرز کو اکٹھا کرنے کی کوشش ہے، تاکہ ان معاملات کو اجتماعی طور پر حل کرنے کے لیے پالیسی آارا کو اکٹھا کیا جا سکے۔ سمٹ میں یہ جاننے کی بھی کوشش کی جائے گی کہ عصری حالات میں بدھ مت کی بنیادی اقدار سے کس طرح تحریک اور رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔اس سمٹ میں دنیا بھر کے نامور اسکالرز، سنگھ کے رہنما اور دھرم کے پیروکار شرکت کریں گے، جو عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے اور آفاقی اقدار کی بنیاد پر بدھ مت میں ان کا حل تلاش کریں گے۔