مہاراشٹر میں کورونا کے 1,115 نئے معاملے
ممبئی، اپریل۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1,115 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران نو مریضوں کی کورونا وبا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ جمعرات کو ہیلتھ بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں کووڈ سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 81,52,291 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,470 ہو گئی ہے۔ اسی وقت، 1,115 متاثرین میں سے 590 کیس پورے ممبئی خطہ، تھانے، پنویل اور پال گھر اضلاع میں سامنے آئے ہیں، جن میں سے پانچ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ پونے سرکل میں 190 نئے کیسز اور تین اموات کی اطلاع ملی ہےجبکہ ناگپور میں 174 نئے کیسز پائے گئے۔دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 560 مریض کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 79,98,400 ہوگئی ہے۔ اس وقت ریاست میں 5,421 مریض زیر علاج ہیں۔