شاہ رخ خان دنیا کے بااثر ترین شخص بن گئے، متعدد معروف ناموں کو پیچھے چھوڑدیا

ممبئی،اپریل۔بھارتی شوبز انڈسٹری میں کنگ کی سی حیثیت رکھنے والے اداکار شاہ رْخ خان نے بااثر شخصیات کی فہرست میں بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنا نام سرِفہرست لکھوالیا ہے۔بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کو یوں ہی ’بادشاہ‘ نہیں مانا جاتا، شاہ رخ خان کو ان کے مداح ناصرف اِن کی فلموں بلکہ دیگر کئی وجوہات کی بنا پر پسند کرتے ہیں۔امریکا کے مؤثر ترین جریدے ‘’ٹائم‘ کی جانب سے دنیا کے بااثر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے لیونل میسی سمیت پرنس ہیری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔مشہور جریدے ’ٹائم‘ کے ایک سروے ( 2023 TIME100) کے نتائج کے مطابق شاہ رخ خان نے دنیا کی سب سے بااثر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔’ٹائم‘ کے سروے میں قارئین کی جانب سے ان مشہور ترین افراد کا انتخاب کیا گیا تھا جو اِن کے نزدیک دنیا میں سب سے زیادہ بااثر ہیں۔ٹائم میگزین کے اس سروے میں 12 لاکھ افراد نے حصہ لیا تھا، اس سروے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے شاہ رخ خان سب شخصیات پر سبقت لے گئے ہیں۔اس سروے کی ووٹنگ کے لیے لسٹ میں شامل افراد میں لیونل میسی، پرنس ہیری، میگھن مارکل، سرینا ولیمز، مشیل ییہو اور دیگر مشہور شخصیات بھی شامل تھیں۔

 

Related Articles