وزیراعلی یوگی نے کیاپیپسی کو پلانٹ کا افتتاح، کہا – یوپی میں قانون کی حکمرانی
مجرموں کی پتلون گیلی ہوتی دیکھ رہے ہیں عوام
لکھنو:اپریل۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو بھومی پوجن کیا اور گورکشن نگری میں بین الاقوامی کمپنی پیپسی کو کے فرنچائزی پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپسی کو کے پلانٹ کے لگنے سے 1500 لوگوں کو روزگار ملے گا، اس کے علاوہ بہت سے لوگوں کو بالواسطہ روزگار ملے گا۔ گورکھپور میں اتنے پلانٹ لگائے جا رہے ہیں کہ اب نوجوانوں کو باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں جرائم میں کمی آئی ہے۔ یہاں پولیس کا راج چل رہا ہے وہیں جرائم پیشہ افراد کی قانون کے خوف سے پتلون گیلی ہوجارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے ایف ایم سی جی (فاسٹ موونگ کنزیو ایبل گڈز) پلانٹس کے قیام سے چھوٹی سپلائر کمپنیاں، پیکیجنگ اور ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں روزگار کے ساتھ ساتھ وسعت آئے گی۔ گورکھپور کے علاوہ کمپنی پریاگ راج، امیٹھی اور چترکوٹ میں بھی پلانٹ لگائے گی۔پیپسی کو کی فرنچائزی میسرز ورون بیوریجز نے گیڈا میں تقریباً 1,100 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لیے گلوبل انویسٹرس سمٹ میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس سرمایہ کاری کے زمین پر آنے سے 1500 افراد کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار ملے گا۔ اس کے لیے گیڈا سے انڈسٹریل کاریڈور میں 50 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی ہے۔