گیس سلنڈر سے گھر میں لگی آگ دو سگی بہنوں سمیت چار بچیاں جھلس کر ہلاک

دہرادون، اپریل ۔اتراکھنڈ کے دہرادون ضلع میں ہماچل پردیش سے ملحقہ تیونی قصبے میں ایک گھر میں زبردست آگ لگنے سے دو سگی بہنوں سمیت چار لڑکیاں جل کر ہلاک ہوگئیں، جن میں سے دو کی لاشیں ابھی تک برآمد نہیں ہوسکیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دونوں لاشیں آگ سے مکمل طور پر راکھ ہو ں گی۔ راحت اور بچاؤ ٹیم نے جمعہ کو 15 گھنٹے بعد یہ اطلاع دی۔دہرادون ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) سونیکا اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) دلیپ سنگھ کنور نے آج جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر تیونی کے مرکزی بازار میں ایک رہائشی عمارت میں کھانا پکانے کی گیس سلینڈر میں رساؤ ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ جمعرات 6 اپریل کو شام 4 بجے کے قریب سلنڈر پھٹنے کے سبب 4 بچیوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں گاؤں پرالا دھاراگڑھی، تحصیل تیونی، دہرادون کے رہائشی وکیش کمار کی دو جڑواں بیٹیاں ادھیرا اور سیجل ( 2 سال 6 ماہ)، سمریدھی ( 9 سال)، جے لال کے رہائشی وکراڈ، تحصیل نہرویا، ہماچل پردیش، سونم ( 9) بیٹی ترلوک رہائشی نونس تحصیل تیونی دہرادون شامل ہیں۔دونوں افسران نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ، پولیس ٹیم، تھانہ تیونی، فائر سروس، تیونی اتراکھنڈ کے علاوہ ہماچل پردیش کی ٹیمیں، ایس ڈی آر ایف ٹیم، موری (اترکاشی) 108 ایمبولینس سروس موقع پر مسلسل راحت اور بچاؤ کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی گاؤں والے اور رہائشی بھی امدادی کاموں میں مدد کر رہے ہیں۔خبر لکھے جانے تک صرف دو لاشیں نکالی جاسکی ہیں جو بری طرح جھلسی ہوئی تھیں۔ باقی دو کی تلاش جاری ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لاشیں مکمل طور پر راکھ میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

Related Articles