لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی
نئی دہلی، اپریل۔لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کے روز کہا کہ ایوان کی اعلی ترین روایت رہی ہے، لیکن موجودہ سیشن میں جس کا سلوک کیا جا رہا ہے وہ درست نہیں ہے لوک سبھا میں ہنگامہ کے درمیان لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ وہ ایوان کو چلانے کے لیے ہر مسئلہ پر بحث کے لیے تیار ہیں، لیکن آپ لوگ ایوان کو چلنے نہیں دینا چاہتے۔ یہ پارلیمانی روایت کے لیے اچھا نہیں ہے اسپیکر نے ارکان کو وندے ماترم کی دھن پر اپنی نشستوں پر کھڑے ہونے کو کہا لیکن اپوزیشن کے ارکان چا ہ ایوان کے قریب ہی کھڑے رہے۔ وندے ماترم کی دھن بجانے کے بعد ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔