ابھی بھی کئی شعبوں میں سدھار کی ضرورت :دھونی
ڈیتھ اوورز میں عمدہ بلے بازی نہ کرنے کا نقصان:روہت
ابو ظبی ،آئی پی ایل کے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگز کی فتح کے بعد ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جیت پر خوشی تو ظاہر کی لیکن کہا کہ کھلاڑیوں کو ابھی بھی کئی شعبوں میں سدھار کی ضرورت ہے جبکہ ممبئی انڈینز ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم کو ڈیتھ اوورز میں عمدہ بلے بازی نہ کرنے پر نقصان اٹھانا پڑا۔
دھونی نے کہا کہ تجربہ ہمیشہ کام آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تجربے نے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ تجربہ آپ کے بہت سارے میچ کھیلنے کے بعد آتا ہے۔ آپ اس تجربے سے سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ 300 میچ کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔دھونی نے کہا کہ بہت ساری مثبت باتیں ہیں لیکن ٹائمنگ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں بلے بازی کے دوران اوس پڑنے تک موومنٹ رہتی ہے ۔ ایسی صورتحال میں اگر آپ کے پاس وکٹیں باقی ہیں تو آپ منافع میں رہیں گے۔
رائیڈو اور ڈو پلیسیس کے مابین شراکت کو اہم قرار دیتے ہوئے دھونی نے کہا کہ ہمارے بالرز کو تال حاصل کرنے میں وقت درکار ہے۔ رائیڈو نے فاف کے ساتھ ایک عمدہ شراکت کی۔ ہمارے بیشتر کھلاڑی ریٹائرڈ ہو چکے ہیں لہذا اچھی بات یہ ہے کہ ہمارا کوئی بھی کھلاڑی زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میدان پر اترنا الگ احساس ہوتا ہے۔ممبئی کا اپنا پہلا میچ 2013 سے ہارنے کا سلسلہ برقرار ہے۔
روہت نے کہا کہ ٹیمکو اچھی بلے بازی نہ کرنے کا نقصان اٹحانا پڑا ۔ممبئی انڈینز ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم کو ڈیتھ اوورز میں عمدہ بلے بازی نہ کرنے پر نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کوئی بھی بلے باز ڈوپلیسیس اور رائیڈو کی طرح نہیں کھیلا۔ پہلے دس اوور میں 86 رنز بنائے تھے۔ چنئی کے بولرز نے آخری اوور میں عمدہ بولنگ کی۔ روہت نے کہا کہ ہمیں اس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ابھی تو آغاز ہے۔ ہم بھی اچھی شروعات کرنا چاہتے تھے۔ اس طرح کے مقابلوں میں یہ اہم ہوتا ہے۔
میچ کے بعد دھونی نے اپنی حکمت عملی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ کے اختتام پر دائیں اور بائیں کے امتزاج کو برقرار رکھنا چاہتے تھے تاکہ بولر اپنی تال تلاش کرنے میں ناکام رہیں۔ اسی لئے وہ بیٹنگ کرنے میں دیر سے آئے ۔ انہوں نے پہلے جڈیجا اور کیرین کو پہلے بیٹنگ کے لئے بھیجا۔ دھونی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں چاہتا تھا کہ جڈیجا اور کیرین پہلے بیٹنگ کریں، اس وقت دو اوور اسپنر کے باقی تھے۔ فاف پہلے ہی کریز پر موجود تھے ، دائیں اور بائیں کے امتزاج کی وجہ سے ہم بالر پر نفسیاتی دباؤ ڈالنا چاہتے تھے۔