فن لینڈ آج نیٹو میں شامل ہو جائے گا: نیٹو سربراہ

برسلز،اپریل۔معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم [نیٹو] کے سربراہ جینز اسٹولٹنبرگ کا کہنا ہے کہ فن لینڈ آج  نیٹو میں شامل ہو جائے گا۔ اس اقدام سے، بہ قول اسٹولٹنبرگ، فن لینڈ محفوظ اور نیٹو اتحاد مزید مضبوط ہو گا۔انہوں نے برسلز میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم یہاں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں پہلی بار فن لینڈ کا پرچم بلند کریں گے۔ یہ فن لینڈ کی سلامتی، نورڈک سکیورٹی اور مجموعی طور پر نیٹو کے لیے اچھا دن ہو گا،‘‘انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں سویڈن بھی زیادہ محفوظ ہو جائے گا۔

 

Related Articles