سکھو نے انجلی کو کلیمنجارو چوٹی فتح کرنے پر مبارکباد دی

شملہ، اپریل۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے اتوار کو ضلع کانگڑا کی انجلی کوگدی لباس میں کلیمنجارو چوٹی سرکرنے پر مبارکباد دی۔کانگڑامیں شاہ پور کے گاؤں گھروہ کی انجلی جنوبی افریقہ کی چوٹی پر ‘لوانچڑی پہن کر کو سر کرنے والی ریاست کی پہلی خاتون بنیں۔انجلی نے جمعہ (31 مارچ) کو اس 5895 میٹر اونچی چوٹی کو سرکیا۔مسٹرسکھو نے کہا کہ انجلی نے نہ صرف ہماچل پردیش کی ثقافت کا بلکہ پورے ملک کا وقار بلند کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

Related Articles