شراب کی دکانوں سے لگے احاطے آج سے بند کئے گئے:شیوراج

بھوپال،یکم اپریل ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ آج یکم اپریل ریاست کے لئے تاریخی دن ہے۔ آج سے شراب کی دکانوں سے لگے شراب پینے کے احاطے بند کردئے گئے ہیں۔مسٹر چوہان نے ریاست والوں کو یہ بات میڈیا کے ذریعے کہی۔انہوں نے کہا کہ پہلے شراب کی دکان سے لوگ احاطے میں شراب پیتے تھے، نشے کی حالت میں اپنے گھر پہنچتے تھے،اگر گاڑی چلاتے تھے کو حادثے کا خدشہ بھی رہتا تھا۔ کئی بار لوگ نشے کی حالت میں ایسی حرکت کرتے تھے، جس سے ماں، بہن اور بیٹی کی حفاظت مشکل میں پڑتی تھی۔ احاطے بند کرنے سے اب ایسی حرکتیں ختم ہوں گی۔ یہ ایک طرح سے نشے پراخلاقی پابندی ہے۔

Related Articles