صدر جمہوریہ ہند کی یو سی او بینک کے قیام کے اسی برس مکمل ہونے کی تقریب میں بہ نفسِ نفیس شرکت
نئی دہلی،مارچ۔صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (28 مارچ 2023 ) کو کولکتہ میں یو سی او بینک کے 80 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شریک ہوکر تقریب کو وقار بخشا۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ نے یو سی او بینک کی پچاس نئی شاخوں کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔ انھوں نے یو سی او بینک کے سی اسی آر اقدام کے تحت اڑیشہ کے رائے رنگ پور میں آرو بندو انٹیگرل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر کی جدید کاری کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ یو سی او بینک 1943 میں قیام کے بعد سے بینکنگ کے شعبے میں اہم قائدانہ کردار ادا کرتا آیا ہے۔ ہمارے ملک کی اقتصادی ترقی میں اس بینک نے مختلف شعبوں میں قرض اور مالیاتی خدمات فراہم کرکے اہم رول ادا کیا ہے۔ ان شعبوں میں زراعت صنعت ، کاروبار، بنیادی ڈھانچہ اور سماجی بہبود کے شعبے شامل ہیں۔ اس بینک نے متعدد سرکاری اسکیموں اور اقدامات میں ساتھ دے کر بھی قوم کی ترقی میں حصہ لیا ہے۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یو سی او بینک آنے والے برسوں میں بھی اپنی وراثت اور اپنی ساکھ کو برقرار رکھے گا اور تبدیلیوں اور جدت طرازی کو اپناتے ہوئے اپنی بنیادی اقدار اور اصولوں کی پاسداری کرے گا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بینکوں کی دو اہم ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ پہلی یہ کہ وہ عوام کے پیسے کے محافظ ہیں۔ دوسری یہ کہ بینک آج کی بچتوں کو کل کے اثاثوں میں بدلنے کا کام کرتے ہیں۔ ان دونوں ذمہ داریوں میں توازن برقرار رکھنا بینک کا چیلنج ہے۔ ان دونوں ذمہ داریوں میں توازن نہ رکھنے سے بعض اوقات دنیا کے مختلف حصوں میں اقتصادی پریشانی پیدا ہوتی ہے۔ بینکوں کا فرض ہے کہ وہ لاکھوں کروڑوں عوام کا ان پر بھی بھروسہ ہے، اسے زک نہ پہنچنے دیں جنھوں نے اپنے پیسے بینکوں میں رکھے ہیں۔ محترمہ مرمو نے اعتماد ظاہر کیا کہ وہ یو سی او بینک کا پیشہ ورانہ مہارت کا حامل عملہ اور اس کی مستعد قیادت اپنی ان ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ فن ٹیک سے عوام کی اپنے پیسے تک رسائی اور اس کے بندوبست میں کایا پلٹ لارہا ہے۔ ہندوستان میں بڑے پیمانے پر فن ٹیک اپنانے سے ، حتی کہ غریب ترین لوگ اور دوردراز کے علاقوں میں رہنے والوں کے ذریعہ فن ٹیک کے استعمال سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ہندوستانی عوام ٹیکنالوجی استعمال کرنے اور خود کو بااختیار بنانے کے لئے تیار ہیں۔ آج یوپی آئی دنیا بھر میں سب سے زیادہ کامیاب فن ٹیک اختراع کے طور پر مانا جاتا ہے۔