حکومت کو تمام پیسہ اڈانی گروپ میں لگانے کی وجہ بتانی چاہئے: راہل
نئی دہلی، مارچ ۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا پیسہ اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں کیوں لگا رہی ہے، اس کا ملک کو جواب چاہئے لیکن حکومت خاموش ہے۔مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں جو رقم غلط طریقے سےلگائی گئی ہے اس کے بارے میں سوالات پوچھے جارہے ہیں لیکن اس کی نہ جانچ کی جارہی ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی جواب نہیں دیا جارہا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا “ایل آئی سی کی پونجی اڈانی کو۔ ایس بی آئی کا پونجی اڈانی کو۔ ای پی ایف او کا سرمایہ بھی اڈانی کو۔ موڈانی کے انکشاف کے بعد بھی عوام کی ریٹائرمنٹ کی رقم اڈانی کی کمپنیوں میں کیوں لگائی جا رہی ہے؟ وزیراعظم جی ، نہ کوئی تحقیقات، نہ جواب ۔ اتنا خوف کیوں؟دریں اثنا کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی سوال کیا کہ چند سالوں میں اڈانی کی دولت 12 لاکھ کروڑ روپے تک کیسے پہنچ گئی اور جب کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس بارے میں سوال کیا تو ان کی آواز کو دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔