روزانہ 16 بار سورج غروب ہونے کا نظارہ

آئی ایس ایس میں مسلم خلا باز روزہ کیسے رکھیں گے؟

دبئی،مارچ۔ماہ رمضان میں سحری سے شروع ہونے والے روزے کا اختتام سورج کے غروب ہونے پر ہوتا ہے۔مگر اس وقت کیا ہوتا ہے جب کوئی مسلمان خلا میں روزے رکھ رہا ہو؟اس سال انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے تعلق رکھنے والے سلطان Alneyadi روزے رکھیں گے۔رمضان 2023: سب سے لمبا روزہ کس شہر میں اور کتنے گھنٹے کا ہوگا؟انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن زمین کے گرد 17 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار گھوم رہا ہے اور وہاں رہنے والوں کو روزانہ 16 بار سورج طلوع اور غروب ہوتے ہوئے نظر آتا ہے۔تو وہاں رہنے والے سلطان Alneyadi کے روزے کا دورانیہ کتنا ہوگا؟یہی سوال فروری میں ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ گرین وچ مین ٹائم کے مطابق روزے رکھ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے موقع ملا تو یقیناً رمضان میں روزے رکھوں گا اور یہ صحت کے لیے مفید بھی ہے۔ویسے سلطان Alneyadi پہلے مسلمان نہیں جو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں روزے رکھیں گے۔2007 میں ملائیشیا کے خلا باز شیخ مظفر شکور رمضان کے دوران آئی ایس ایس پر قیام کرنے والے پہلے مسلم خلا باز بنے تھے۔ان کے لیے ملائیشیا کی قومی فتویٰ کونسل نے آئی ایس ایس میں عبادات کی خصوصی گائیڈ لائنز مرتب کی تھیں۔ان گائیڈ لائنز میں کہا گیا تھا کہ شیخ مظفر زمین پر واپسی تک روزے نہ رکھیں یا اس جگہ کے روزے کے شیڈول کو اپنائیں جہاں سے راکٹ خلا کے لیے روانہ ہوا۔گائیڈلائنز کے مطابق خلاباز قبلہ رخ کا تعین جو اس کے بس میں ہو اس کے مطابق کرے، تعین کرنا مشکل ہو تو زمین کی جانب یا کسی بھی جانب رخ کرکے نماز پڑھ لے۔

Related Articles