ہم عالیہ کو ’سورج کی روشنی‘ کہتے ہیں، شاہین بھٹ

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی بڑی بہن شاہین بھٹ نے سالگرہ کے موقع پر بہن کے لییایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔عالیہ بھٹ جوکہ آج کل اپنے فلمی کیریئر میں کامیابیوں کی بلندیوں پر نظر آرہی ہیں، اْنہوں نے گزشتہ روز اپنی 29 ویں سالگرہ منائی ہے۔سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کو اپنی فیملی، ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں۔عالیہ بھٹ کی بہن شاہین بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چھوٹی بہن کو سالگرہ پرمحبت بھرا پیغام دیا ہے۔اْنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ’عالیہ بھٹ ان کی سب سے اچھی دوست، ان کی بچی، ان کا سب کچھ ہیں‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’عالیہ کو ہر سفر میں اپنے ساتھ رکھنے کی خوشی کا مقابلے زندگی میں کسی چیز سے نہیں کیا جاسکتا ہے‘۔اْنہوں نے لکھا کہ’اْنہیں عالیہ پر فخر ہیکہ جس طرح وہ زندگی میں ترقی کررہی ہیں اور اس مقصد سخت محنت کررہی ہیں‘۔شاہین بھٹ نے لکھا کہ ’ہم عالیہ کو سورج کی روشنی کہتے ہیں کیونکہ وہ ایک شاندار شخصیت کی مالک، ایک صاف گو انسان ہیں‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’مجھے امید ہے کہ آپ کی یہ روشنی بڑھتی رہے گی اور ہم سب کی زندگیوں کو ہمیشہ روشن کرتی رہے گی‘۔اپنی پوسٹ کے اختتام پر شاہین بھٹ نے عالیہ بھٹ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

 

Related Articles