کانگریس انتخابی فائدے کے مقصد سے راہل کے لئے’وکٹم کارڈ‘ کھیل رہی ہے:روی شنکر
پٹنہ،مارچ۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرشاد نے آج کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ کرناٹک اسمبلی میں فائدے کے مقصد سے مسٹر راہل گاندھی کو ہتک عزت کے معاملے میں عدالت سے دوسال جیل کی سزا کے بعد لوک سبھا کی رکنیت رد ہونے کے معاملے میں ’وکٹم کارڈ‘ کے طور پر کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔مسڑپرشاد نے ہفتہ کو یہاں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ سورت کی عدالت نے ہتک عزت کے ایک معاملے میں کانگریس لیڈر گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنائی تھی، لیکن ملک کے اعلی وکیلوں سے چلنے والی ان کی پارٹی نے ہائی کورٹ سے اس فیصلے پر روک لگانی کی کوئی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ملین ڈالر کا سوال ہے کہ اتنے سارے اعلی وکیلوں والی کانگریس نے ہائی کورٹ سے مسٹر راہل گاندھی کی سزا پر روک لگانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔بی جے پی لیڈر نے کہا،”ایسا لگتا ہے کہ کانگریس کرناٹک کے خلاف اسمبلی الیکشن میں انتخابی فائدہ پانے کے لئے مسٹر راہل گاندھی کے لئے وکٹم کارڈ کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دوسری طرف ایسا لگتا ہے کہ کانگریس کے کچھ وزیروں نے مسٹر راہل گاندھی کو درکنار کرنے کے لئے ان کیخلاف سازش کی ہے اور اسی لئے ان کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔