اجیت کمار کے والد کا انتقال، اسٹالن نے رنج وغم کا اظہار کیا

چنئی، مارچ ۔ تمل ناڈو کے مشہور اداکار اجیت کمار کے والد پی سبرامنیم کا مختصر علالت کے بعد جمعہ کی صبح یہاں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔اداکار کے والد کچھ عرصے سے علیل تھے اور انہوں نے آج صبح اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ شہر کے بسنت نگر کے شمشان گھاٹ میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں، جس میں صرف قریبی خاندان کے لوگ ہی موجود تھے۔تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، اے آئی اے ڈی ایم کے لیڈر ایڈاپڈی کے پالانی سوامی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، فلم انڈسٹری کی شخصیات نے اداکار اجیت کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مسٹر اسٹالن نے اداکار سے فون پر بات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔تمل ناڈو کے کھیل و نوجوانوں کی بہبود کے وزیر ادھے نیدھی اسٹالن اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے رہنما ڈی جے کمار نے اداکار اجیت کے والد کی میت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کئی سیاست دانوں اور فلمی شخصیات نے سوشل میڈیا پر اداکار کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔

 

Related Articles