عالمی سطح پرہیضہ کے پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ : ڈبلیو ایچ او
جنیوا، مارچ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ ہیضہ کے عالمی سطح پر پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے ۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں، ڈبلیو ایچ او نے کہا، وسائل کی کمی کے سبب کئی ایک ساتھ وبا سے نمٹنے کی مجموعی صلاحیت پر دباو برقرار ہے۔ اس میں اورل ہیضہ کی ویکسین کی کمی کے ساتھ ساتھ صحت عامہ اور طبی عملے پر شدید دباؤ شامل ہے جو کہ ایک ہی وقت میں متعدد بیماریوں کے پھیلنے اور دیگر صحت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹ رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے موجودہ صورتحال کی بنیاد پر اس کے عالمی سطح پر پھیلنے کے خطرہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 مارچ تک 24 ممالک میں ہیضہ کے پھیلنے کی اطلاع ملی ہے۔