بوپنا اور شاپووالوف کا چیلنج کوارٹرفائنل میں ختم
روم، ہندوستان کے روہن بوپنا اور ان کے جوڑی دار کناڈا کے ڈینس شاپووالوف سخت مقابلے میں کوارٹرفائنل میں شکست کھاکر اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
بوپنا اور شاپوالوف کی غیرسیڈ جوڑی کو فرانسیسی جوڑی جریمی چارڈی اور فریبریس مارٹن نے ایک گھنٹہ 32 منٹ میں 4-6، 7-5، 10-7 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔
ہندوستانی اور کناڈائی جوڑی نے آخری راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ یافتہ کولمبیا کی جوڑی جونا سیسٹیرین کبال اور رابرٹ فرحا 6-6، 3-6، 10-5 سے ہرایا تھا لیکن آخری آٹھ میں وہ اپنا چیلنج پیش نہیں کرسکے۔
بوپنا اور شاپوالوف پچھلے ہفتے ختم ہونے والے سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے کوارٹرفاینل تک پہنچے تھے اور اٹلیئن اوپن میں بھی ان کا سفر کوارٹرفائنل میں ہی ختم ہو گیا۔
ہندوستانی اور کناڈائی کھلاری کی جوڑی نے پہلا سیٹ 6-4 سے جیت لیا لیکن دوسرا سیٹ 5-7 سے گنوا بیٹھے ۔ سپر ٹائی بریک میں بوپنا اور شاپوالوو کو سات۔دس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔