گہلوت 21 مارچ کو راجستھان انٹرنیشنل ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

جے پور، مارچ۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت 21 مارچ کو جودھ پور میں منعقد تین روزہ راجستھان انٹرنیشنل ایکسپو کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ مسٹر گہلوت 20 مارچ سے پیر کو صبح 11 بجے جودھ پور کے بوروناڑہ میں واقع ٹریڈ فیسی لیٹیشن سنٹر میں مہمان خصوصی کے طور پر شروع ہونے والی ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ راجستھان اسمال انڈسٹریز کارپوریشن (راجسکو) اور راجستھان ایکسپورٹ پروموشن کونسل (آر ای پی سی) کے چیئرمین راجیو اروڑہ نے آج یہاں میڈیا کو یہ جانکاری دی۔نے بتایا کہ صنعت و تجارت کی وزیر شکنتلا راوت اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کے دوران ایکسپورٹ ایوارڈ تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں ایکسپورٹ ایوارڈ کمیٹی کے منتخب کردہ برآمد کنندگان کو انعامات سے نوازا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ راجستھان انٹرنیشنل ایکسپو ریاست میں برآمدات کے شعبے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

 

Related Articles