افغانستان کیخلاف سیریز میں بابر کو آرام دینے کا امکان، کپتان کون ہوگا؟

لاہور،مارچ۔ افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان بابر اعظم کو آرام کروانے اور نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق افغانستان کیخلاف سیریز میں کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو آرام دیے جانیکا امکان ہے ،اس صورت میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہیکہ افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نئے کھلاڑیوں کو آزمایا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق صائم ایوب، حسیب اللہ، اعظم خان اور احسان اللہ کو ٹیم میں شامل کیے جانیکا امکان ہے جب کہ عماد وسیم اور فہیم اشرف کو بھی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔افغانستان کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچ شارجہ میں 24 ، 26 اور 27 مارچ کو ہوں گے۔

Related Articles