آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی والدہ انتقال کرگئیں

سڈنی،مارچ۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی والدہ سڈنی میں انتقال کر گئیں۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم بھارت کیخلاف چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز سیاہ پٹیاں باندھے گی۔پیٹ کمنز کی والدہ ماریہ کمنز کے انتقال پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماریہ کمنز کی وفات کابہت افسوس ہے، پیٹ کمنز ،کمنز فیملی اور ان کے دوستوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پیٹ کمنز والدہ کی تیمارداری کے لیے دوسرے ٹیسٹ کے بعد بھارت سے وطن واپس چلے گئے تھے۔پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ نے2 ٹیسٹ میچز میں کپتانی کی۔

Related Articles