نتن نوین کل دہلی میں ’لوک تنتر بچاؤ، اراجکتا ہٹاؤ‘ پدیاترا کی قیادت کریں گے
نئی دہلی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین بدھ، 28 اکتوبر کو دہلی کے چاندنی چوک میں ’لوک تنتر بچاؤ، اراجکتاہٹاؤ‘ پدیاترا
کی قیادت کریں گے۔ اس پدیاترا میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، دہلی بی جے پی کے صدر، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور پارٹی کے کئی اہم رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔بی جے پی کی مجوزہ پدیاترا کو کانگریس سمیت انڈیا اتحاد کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے اور ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) پر روک لگانے کے مطالبے کو لے کر کیے جا رہے احتجاج کے جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بی جے پی کے مطابق، اس پدیاترا کے ذریعے پارٹی جمہوریت، انتخابی عمل اور سیاسی مخالفت سے متعلق معاملات پر اپنا موقف عوام کے سامنے رکھنا چاہتی ہے۔ پارٹی قومی صدر کی قیادت میں اس پدیاترا کے ذریعے دہلی میں اپنی سیاسی مہم کو تنظیمی سطح پر مزید مضبوط بنانے کی کوشش ی کرے گی۔یہ پدیاترا ایسے وقت میں منعقد کی جا رہی ہے، جب ایس آئی آر اور انتخابی عمل کو لے کر حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی بیان بازی جاری ہے۔ چاندنی چوک میں ہونے والی اس پدیاترا کے ذریعے بی جے پی اس سیاسی بحث میں اپنا موقف نمایاں طور پر عوام کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔




