کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی کوچنگ فراہم کرنے کے لیے پرعزم: سنہا

جموں، مارچ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کھلاڑیوں کو جدید سہولیات اور عالمی معیار کی کوچنگ فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کو دہرایا۔ ایل جی رولنگ ٹرافی کے اختتامی دن کھلاڑیوں اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے سنہا نے کہا کہ رولنگ ٹرافی مشن یوتھ کی ایک اہم پہل ہے جس کا مقصد کھیلوں کی ثقافت کی جڑیں مضبوط کرنا ہے۔ ٹورنامنٹ نے ہمارے کھلاڑیوں کو میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بنایا اور فخر، دوستی اور اسپورٹس جذبہ کو فروغ دیا۔کھلاڑیوں نے کھیل کے میدان میں اپنی مہارت اور برداشت سے نوجوان نسل کو متاثر کیا، کھیل کے لازمی جذبے کو تازہ کیا اور اس ٹورنامنٹ کو واقعی یادگار بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہم نے دور دراز علاقوں میں کھلاڑیوں کے لیے نیا بنیادی انفراسٹرکچر بنایا ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ گاووں میں رہنے والے نوجوانوں کو جدید سہولیات اور رہنمائی ملے۔ ایک متحرک کھیلوں کی ثقافت کی کلید ٹیلنٹ ہنٹ، رہنمائی اور ایک مناسب پلیٹ فارم کے موثر امتزاج میں مضمر ہے۔ ہم نہ صرف نوجوان ٹیلنٹ کے ایک مستحکم سلسلے کے ساتھ اپنی کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، بلکہ ہم اپنے نوجوانوں میں کھیلوں کی مہارت اور صلاحیت کو بھی فروغ دینا چاہتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس سال جے کے آئی ڈی ایف سی کے تحت 104 پروجیکٹ اور کیپکس کے تحت 117 پروجیکٹ پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مکمل کیے گئے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں 60 لاکھ سے زائد بچوں اور نوجوانوں نے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جمناسٹک، جوڈو، فٹ بال، کرکٹ جیسے کئی شعبوں میں ہم نے ٹیلنٹ کی شناخت اور پرورش کے لیے اکیڈمیاں قائم کی ہیں۔

Related Articles