ہندوستان-آسٹریلیا دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے
نئی دہلی، مارچ ۔ہندوستان اور آسٹریلیا نے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ جمعرات کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس کے درمیان بات چیت کے دوران اس پر اتفاق ہوا۔ مسٹر سنگھ نے مسٹر مارلس سے ٹیلی فون پر بات کی۔ بات چیت میں دونوں وزراء نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی سے متعلق معاملات میں باہمی اعتماد اور دوستی کی عکاسی کرتی ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون حالیہ برسوں میں مسلسل بڑھ رہا ہے۔